پاکستان

خیرپور میں افسوسناک حادثہ، نہر میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق

خیرپور میں افسوسناک حادثہ، نہر میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق

خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چار بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں بچے لالن نہر میں نہانے کے لیے گئے تھے، جہاں وہ گہرے پانی میں جا کر ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے چاروں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیرپور میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ میں بھی تین بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد اور معاونت کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image