آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے پیٹرول کی ممکنہ قلت سے متعلق حکومت کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو مراسلہ جاری کیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ جس کے تحت ملک میں 370 ہزار ٹن پیٹرول کا ذخیرہ صرف 15 روز کیلئے باقی ہے۔
کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کے باعث درآمدی پیٹرول بروقت مارکیٹ میں نہیں پہنچ پا رہا، اندرون بالائی علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ تیل کمپنیوں کے 66ارب 70کروڑ روپے واجبات فوری ادا کئے جائیں۔ مالی دباؤ کے باعث آئی مارکیٹنگ کمپنیاں مشکلات کا شکا ر ہیں۔وزارت پیٹرولیم سے فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہیں۔
66ارب 70کروڑ روپے زیرالتوا پی ڈی سی کلیمز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
فوری مالی ریلیف نہ ملا تو پیٹرولیم مصنوعات کی بروقت درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید برآں صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ امیر خان کے مطابق امریکا ایران کے جنگ کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی محدود کر دی ہے۔ تمام پیٹرول پمپس پر ایلوکیشن عائد ہونے کے باعث سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔ اسی طرح وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن طارق حسن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔
پاکستان
تازہ ترین
معیشت و تجارت
پیٹرول کی قلت کا خدشہ ! ملک میں 370ہزار ٹن پیٹرول کا ذخیرہ صرف 15روز کیلئے باقی رہ گیا
- by web_desk
- جولائی 15, 2026
- 0 Comments
- 14 Views
- 4 گھنٹے ago

Leave feedback about this