ہونڈا 70 کا نیا 2026 ماڈل متعارف، قیمت کیا مقرر کی گئی؟ اہم خبر سامنے آ گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ہونڈا 70 کا نیا 2026 ماڈل متعارف، قیمت کیا مقرر کی گئی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

ہونڈا 70 کا نیا 2026 ماڈل متعارف، قیمت کیا مقرر کی گئی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

ہونڈا 70 کا نیا 2026 ماڈل متعارف، قیمت کیا مقرر کی گئی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

اٹلس ہونڈا نے CD 70 کا نیا 2026 ماڈل جدید فیچرز، بہتر کارکردگی اور مختلف رنگوں کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل CD 70 کا نیا 2026 ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل جدید ڈیزائن، بہتر کارکردگی اور پائیداری کے امتزاج کے ساتھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

نیا ماڈل نیلے، سرخ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا، جبکہ اس میں 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیا ہے جو بہتر کارکردگی اور زیادہ دیرپا استعمال فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹرسائیکل میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ شامل کیا گیا ہے۔

CD 70 (2026) میں مضبوط اسپائن فریم بھی دیا گیا ہے، جبکہ 8.5 لیٹر فیول ٹینک (جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے) اسے طویل سفر کے لیے موزوں بناتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان خصوصیات کی بدولت موٹرسائیکل بہتر روڈ گریپ، متوازن ڈرائیونگ اور آرام دہ سفر فراہم کرتی ہے۔

اٹلس ہونڈا کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل مختلف طبقوں کے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ کم قیمت میں بہتر کارکردگی فراہم کی جا سکے۔

دوسری جانب کمپنی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا ہے جن میں موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، اور واضح کیا ہے کہ ایسی معلومات میں کوئی صداقت نہیں۔

 

Exit mobile version