ادارتی پسند

بادل برسیں گے یا دھوپ چمکے گی؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

بادل برسیں گے یا دھوپ چمکے گی؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

12 جون تک ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 12 جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں پارہ 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی پارہ 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے وقت پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے، جس سے موسم میں جزوی بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 7 جون سے 12 جون کے دوران شدید ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 11 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات اور سیالکوٹ میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بھی ہیٹ ویو کے اثرات متوقع ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image