جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے۔ حافظ حمداللہ کے صاحبزادے حافظ خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والد صاحب کا نمبر ساتھیوں سمیت بند آرہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ حافظ حمداللہ کا آج نجی ٹی وی چینل میں پروگرام تھا وہاں شرکت کیلئے گئے تھے ، کچھ گھنٹوں سے والد صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈپٹی کمشنر زیارت سے رابطہ ہوا ہے، ڈی سی زیارت نے کہاکہ حافظ حمد اللہ صاحب محفوظ مقام پر ہے ۔

Leave feedback about this