محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شام کے اوقات میں بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، وزیرستان، پشاور، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل اور خضدار میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں، لہٰذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Leave feedback about this