محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

14 سے 16 ستمبر تک تیز بارش کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

14 سے 16 ستمبر تک تیز بارش کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہے گا،تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اورگردونواح میں دن کے دوران موسم شدید گرم رات کے وقت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےجبکہ زیریں اضلاع میں شدید گرمی پڑنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے،چترال، دیر، سوات،ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Exit mobile version