ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی معیشت و تجارت

ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی

ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی

ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے5ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی ہے۔

 کمپنی اس اقدام کو 35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر قرار دے رہی ہے تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، خریداروں کے رجحانات بدل گئےG پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

اسی طرح فورچیونر کے V پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی، اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

 

Exit mobile version