پاکستان تازہ ترین

اب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کیسے ملے گی؟ نیا طریقہ متعارف

اب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کیسے ملے گی؟ نیا طریقہ متعارف

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کے لیے اہم خبر ہے کہ اب انہیں امدادی رقم نئے طریقہ کار سے ملے گی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوامی ریلیف کے کئی پروگرام جاری ہیں۔ ان تمام امدادی پیکیجز کی ادائیگی پہلے بی آئی ایس پی سینٹرز یا پھر مخصوص اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم اب پرانے طریقے کے بجائے نئے طریقے کے تحت بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ افراد کو امداد فراہم کی جائے گی۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات اور وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی وژن کے تحت، بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط کی ادائیگی اب صرف بینظیر موبائل سم کے ذریعے کھولے گئے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ میں کی جائے گی۔

بی آئی ایس پی حکام نے تمام بینیفشریز سے گزارش ہے کہ اگر انہوں نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو فوری طور پر اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔

بینظیر موبائل سم مفت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون مقرر کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image