تازہ ترین دنیا

ٹرمپ نے اسٹیفن کولبرٹ کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل

ٹرمپ نے اسٹیفن کولبرٹ کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ایک انتہائی دلچسپ اور منفرد ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس اے آئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشہور امریکی ٹی وی پروگرام ‘دی لیٹ شو’ کے سیٹ پر اچانک انٹری دیتے ہیں اور وہاں موجود شو کے میزبان اسٹیفن کولبرٹ کو زبردستی اٹھا کر ایک کچرے کے ڈبے میں پھینک دیتے ہیں۔

اس کے فوراً بعد صدر ٹرمپ اپنے پسندیدہ اور مشہورِ زمانہ گانے ‘وائی ایم سی اے’ کی دھن پر روایتی انداز میں ڈانس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ٹی وی کے معروف لیٹ نائٹ شو کے میزبان اسٹیفن کولبرٹ اپنے پروگرامز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑے طنز، کاٹ دار جملوں اور مزاحیہ تبصروں کے لیے خاصے مشہور ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی اس طنزیہ اور فرضی ویڈیو کو سیاسی اور عوامی حلقوں میں اسٹیفن کولبرٹ کے مستقل طنز کا ایک دلچسپ اور ڈیجیٹل جواب قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image