پاکستان تازہ ترین دنیا

بیجنگ میں روس اور چین کی بڑی بیٹھک، ایران سے متعلق ایسا اعلان کہ امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بیجنگ میں روس اور چین کی بڑی بیٹھک، ایران سے متعلق ایسا اعلان کہ امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

‘روسی صدر اور چینی صدر کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے تقریباً 40 معاہدوں پر اتفاق کر لیا ہے، جن میں توانائی، تجارت اور اسٹریٹجک تعاون سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔ اس پیشرفت کو عالمی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ان معاہدوں میں سے 20 پر دونوں صدور کی موجودگی میں دستخط کیے گئے، جبکہ مزید 20 معاہدوں کا اعلان آئندہ کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران سب سے اہم دستاویز “جامع اسٹریٹجک رابطہ کاری” سے متعلق مشترکہ اعلامیہ تھا، جس پر ابتدائی دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں بھی ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے، تاہم اس کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب عالمی توجہ اس وقت اس وقت بڑھ گئی جب شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ جنگ اور امن کے نازک موڑ پر کھڑا ہے اور تمام دشمنیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی نہ صرف خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے بلکہ عالمی توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی تجارتی نظام کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے ملاقات کو “جامع اور اہم پیش رفت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کی شراکت داری اب ایک مثالی اسٹریٹجک تعلق کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور عالمی پلیٹ فارمز پر مشترکہ تعاون ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی مبصرین روس اور چین کے بڑھتے تعلقات کا موازنہ دیگر عالمی طاقتوں کی پالیسیوں سے کر رہے ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اصل اہمیت ظاہری تقریبات کی نہیں بلکہ معاہدوں کے عملی نتائج کی ہے۔

طاقت کے نشے میں دھت ممالک،اپنے فیصلے پوری دنیا پر ٹھونسنے لگے،چین ،روس کا واضح اشارہ ، امریکہ کو پھر آنکھیں دیکھا دیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image