تازہ ترین دنیا

نابینا درزی نے ناقابل یقین اور حیرت انگیز مثال قائم کردی

نابینا درزی نے ناقابل یقین اور حیرت انگیز مثال قائم کردی

صبح سوکر اٹھنے والا درزی اچانک اندھا ہوگیا، کینیا کے نابینا درزی نے ہمت نہ ہاری، لوگ سمجھے کہ اب یہ بھیک مانگے گا لیکن اس نے اپنی انتھک محنت سے حیرت انگیز مثال قائم کردی۔

نابینا درزی چارلس کی زندگی اُس وقت یکسر بدل گئی جب ایک رات سونے کے بعد صبح اُٹھنے پر اُن کی بینائی اچانک مکمل طور پر ختم ہوچکی تھی تاہم انہوں نے اس بڑی آزمائش کو اپنی زندگی کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

بینائی سے محروم چارلس کا کہنا ہے کہ میں دیکھ نہیں سکتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنا مستقبل دیکھنا چھوڑ دوں۔

بہت سے لوگوں نے یہ سمجھا کہ اب شاید چارلس دوسروں کے سہارے زندگی گزاریں گے یا بھیک مانگنے پر مجبور ہوجائیں گے مگر انہوں نے ہمت ہارنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کیا۔

چارلس نے درزی کے کام کو جاری رکھنے کے لیے منفرد طریقے اختیار کیے، وہ کپڑوں کی پیمائش کے لیے اپنے فیتے پر خاص نشانات بناتے ہیں، جنہیں چھو کر وہ پیمائش کا اندازہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں گنتی کرتا جاتا ہوں اور اسی حساب سے پیمائش یاد رکھتا ہوں۔

سلائی مشین میں دھاگا ڈالنے جیسا مشکل کام بھی انہوں نے ایک منفرد انداز سے آسان بنا لیا۔ چارلس ایک جھاڑو کی باریک تیلی کو نوکیلا بناتے ہیں اور اسی کی مدد سے مشین میں دھاگا ڈال لیتے ہیں۔

ان کے گاہکوں کا کہنا ہے کہ چارلس کا کام کئی ایسے درزیوں سے بھی بہتر ہے جو مکمل بینائی رکھتے ہیں۔ ایک گاہک نے کہا، ان کا کام غیر معمولی ہے بلکہ اُن لوگوں سے بھی بہتر ہے جو بالکل ٹھیک دیکھ سکتے ہیں۔

چارلس کی داستان اس بات کی واضح مثال ہے کہ بصیرت صرف آنکھوں کی محتاج نہیں ہوتی بلکہ حوصلہ، عزم اور محنت انسان کو ہر مشکل سے آگے لے جاسکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image