پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

گندم کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی! فی من قیمت 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی، روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی

گندم کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی! فی من قیمت 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی، روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی

گندم کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث آٹے کے نرخ بھی بڑھنے لگے ہیں، جس کے بعد شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت بڑھ کر 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات براہِ راست آٹے کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ملز کی جانب سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے میں سپلائی کیا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں یہی تھیلا 2150 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملز کی طرف سے 10 کلو آٹے کا تھیلا فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1700 روپے کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہیں، ایسے میں آٹے کی قیمت میں اضافہ گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ ڈال رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر گندم کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں روٹی اور دیگر اشیائے خورونوش بھی مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image