پاکستان تازہ ترین

معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد

معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد

فیلڈمارشل سید عاصم منیر ، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے قوم اور افواج کے افسران و جوانوں کو  معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہم دن پیشہ ورانہ مہارت،ہمت اور اتحاد کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے،مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی  عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،افواج قوم سے رشتے کو جذبہ خدمت کے ساتھ فخر سے نبھا رہی ہیں،معرکہ حق قومی عزم،عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کا عکاس ہے،معرکہ حق کی کامیابی نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا، معرکہ حق نے پاکستان کوذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اُجاگر کیا،پاکستان کے ردعمل نے دشمن کی سازشوں، فالس فلیگ کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا، گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کیا،دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی اُٹھانا پڑی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر قوم اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

صدرِ مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، حکمتِ عملی اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا، صدر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو،اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی غیرمعمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور بحری افواج کی مکمل آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کو قومی سلامتی کیلئے قابلِ فخر قرار دیا۔

صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا پیغام دیا، غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوشش آبی دہشت گردی ہے، پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کا مکمل خاتمہ خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان خطے میں توازن اور استحکام کی علامت  بن کر ابھرا ہے، ایران-امریکہ تنازع کے پُرامن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے اور وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image