تازہ ترین کھیل

شائقین کیلئے بری خبر آگئی ،پی ایس ایل فائنل، محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کر دیا

شائقین کیلئے بری خبر آگئی ،پی ایس ایل فائنل، محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کر دیا

پی ایس ایل 11 فائنل پر بارش کے سائے! محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل میچ سے قبل محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے، جس کے باعث سنسنی خیز مقابلے پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

ڈائریکٹر فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن علیم الحسن کے مطابق شہر میں شام 4 بجے کے بعد بارش شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک بارش جاری رہنے کے 60 فیصد امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث فائنل میچ کے شیڈول پر اثر پڑ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی اس پیشگوئی کے بعد شائقین کرکٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ منتظمین کی جانب سے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل انتظامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image