عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان، چھٹیوں کا حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد ہوگا
ملک میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ابتدائی تاریخ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق 17 مئی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ذوالحجہ کا آغاز 18 مئی سے ہوگا اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ اسلامی مہینہ ذوالقعدہ 19 اپریل 2026 کو شروع ہوا تھا۔ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو متوقع ہے، جس میں چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا تو ذوالحجہ کا آغاز ایک دن تاخیر سے ہوگا، جس کے باعث عیدالاضحیٰ 28 مئی کو منائی جائے گی۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید کی ممکنہ تعطیلات 27 سے 29 مئی تک متوقع ہیں، تاہم اگر ذوالحجہ 19 مئی سے شروع ہوا تو تعطیلات 28 سے 30 مئی تک بھی ہو سکتی ہیں۔
حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں اور حتمی تاریخوں کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس اور چاند نظر آنے کے بعد باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔

Leave feedback about this