پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے بہترین مواقع، 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے بہترین مواقع، 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری

پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے بہترین مواقع، 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری

پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے بہترین مواقع، 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری

سال 2026 پاکستانی شہریوں کے لیے بیرون ملک روزگار اور بہتر مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں ترقی یافتہ ممالک، یورپی یونین اور مشرق وسطیٰ کی ریاستیں روزگار کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

امیگریشن ماہرین نے مختلف ممالک کی ویزا پالیسیوں، اسکلڈ مائیگریشن پروگرامز اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جنہیں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے موزوں ترین قرار دیا گیا ہے۔

ان ممالک میں کینیڈا بدستور پہلی ترجیح ہے جہاں ایکسپریس انٹری اور صوبائی پروگراموں کے ذریعے آئی ٹی اور صحت کے شعبوں سے وابستہ افراد مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اپنے پوائنٹس بیسڈ سسٹم کے تحت ہنرمند افراد کو راغب کر رہے ہیں۔

برطانیہ اور جرمنی نے بھی اپنی لیبر مارکیٹ میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسکلڈ ورکر ویزا اور بلیو کارڈ جیسے پروگراموں میں نرمی کی ہے، جس سے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیے راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

امریکہ اپنی روایتی کشش کے ساتھ ایچ ون بی ویزا اور گرین کارڈ کے مواقع فراہم کر رہا ہے، تاہم وہاں ویزا کا حصول قرعہ اندازی سے مشروط ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب اپنے ‘ویژن 2030’ کے تحت محنت کشوں کے لیے سب سے بڑی منڈی ثابت ہو رہا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا اور قطر میں توانائی کے شعبے کی ترقی پاکستانیوں کے لیے ٹیکس فری آمدن اور بہتر معیار زندگی کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ان ممالک میں کامیاب منتقلی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان پر عبور بنیادی شرط ہے، لہٰذا خواہش مند افراد کو مستند ذرائع سے معلومات حاصل کر کے بروقت درخواستیں جمع کرانی چاہئیں۔

Exit mobile version