بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن،پی ٹی آئی نے چھ پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان، سینیٹر علی ظفر اور حامد خان کے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ انتظار پنجوتھہ، اخونزادہ حسین اور علی بخاری کے نام بھی فہرست میں شامل ہے،پی ٹی آئی رہنما کل جمعرات کو بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے۔
