تازہ ترین

ایران نے بتایا وہ تباہی کے دہانے پر،چاہتا ہے ہم جلد از جلد ہُرمز کھول دیں: ٹرمپ

ایران کے بعد کس کی باری؟ امریکی صدر ٹرمپ واضح کردیا

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ایران چاہتا ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کھول دے۔
ادھر امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور جوہری پروگرام پر بعد میں بات کرنے کی ایرانی تجویز صدر ٹرمپ کے سامنے آئی لیکن وہ اسے قبول کرنے کے حق میں نہیں۔دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے امریکا ایران جتنے دور نظر آرہے ہيں اتنے ہیں نہيں ، پس منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور سفارت کاری چل رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے اور کہا ہےکہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image