پاکستان تازہ ترین

ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلا ایل این جی کارگو آبنائے ہرمز عبور کر گیا

ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلا ایل این جی کارگو آبنائے ہرمز عبور کر گیا

ایران پر مسلط کردہ جنگ کے 2 ماہ بعد ایل این جی کی پہلی کھیپ آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیجِ فارس سے باہر نکل گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’مبارز‘ نامی ٹینکر بھارت کے جنوبی ساحل کے قریب سے گزر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹینکر نے متحدہ عرب امارات میں ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے داس آئی لینڈ پلانٹ سے مارچ کے اوائل میں ایل این جی لوڈ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹینکر اس سے قبل خلیجِ فارس کے اندر ہی رُکا ہوا تھا، تاہم 31 مارچ کے قریب اس نے اپنا ٹریکنگ سگنل بھیجنا بند کر دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image