تازہ ترین معیشت و تجارت

خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث توانائی مارکیٹ میں شدید ہیجان پایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور یہ 110.03 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر چکی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 2.29 فیصد اضافے کے بعد 98.63 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

تجارتی سیشن کے دوران برینٹ خام تیل میں 1.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو حالیہ برسوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور خطے کی جنگی صورتحال نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تنازع سے قبل برینٹ خام تیل 73 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل 67.02 ڈالرز فی بیرل پر دستیاب تھا، تاہم اب قیمتوں میں 30 سے 37 ڈالرز تک کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ ممالک جو درآمدی تیل پر انحصار کرتے ہیں، ان کے لیے تجارتی خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑنے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image