تازہ ترین دنیا

امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، ایرانی تیل خریدنے کا الزام

امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، ایرانی تیل خریدنے کا الزام

ایرانی تیل خریدنے کا الزام ، امریکا نے چین بڑی آئل ریفائنری پر پابندی لگا دی امریکا تجارت کو سیاسی ہتھیار اور چینی کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ، چین کا ردعمل
امریکا نے چین کی ایک بڑی آئل ریفائنری پر ایران سے کروڑوں ڈالر کا تیل خریدنے کے الزام میں پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی محکمۂ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی ہینگلی پیٹروکیمیکل ریفائنری ایران کی اہم خریدار رہی ہے جس کے ذریعے ایرانی فوج کو بڑی مالی مدد ملی۔
امریکا نے تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جن پر ایران کے خفیہ تیل نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔
دوسری جانب چین نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تجارت کو سیاسی ہتھیار اور چینی کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image