نیویارک :وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہےکہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیےکوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی۔ترجمان کیرولین لیوٹ نے جنگ بندی کے لیے 3 سے 5 روز کی ڈیڈلائن سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا اور کہاکہ صدر ٹرمپ نے ایران کو کسی معاہدے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے، وقت کا تعین خود کمانڈر ان چیف کریں گے۔
ترجمان نے کہا صدر ٹرمپ ایران کو ایک متفقہ تجویز لانے کے لیے چند دن کا وقت دے رہے ہیں، ان چند دنوں کے دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے، امریکا کو ایران کے جواب کا انتظار ہے، صدر جنگ بندی کی توسیع پر متفقہ رد عمل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی سے مطمئن ہیں، ایران پر جو معاشی لیوریج مسلط کیا گیا ہے اس کی وجہ سے ایران مذاکرات کی طرف واپس آرہا ہے، امریکی صدر کو اپنے نکات کے جواب میں ایران کی جانب سے ایک متفقہ جواب چاہیے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان نےکہا امریکی صدر ہی معاشی ٹائم لائن ڈکٹیٹ کریں گے، ایران کو لازمی افزودہ یورینیئم حوالے کرنا ہوگا۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایران جو کچھ امریکا سے نجی طور پر کہتا ہے وہ اس کے عوامی بیانات سے مختلف ہوتا ہے۔

Leave feedback about this