تازہ ترین دنیا

ایران جھوٹے وعدوں کے جال میں پھنس چکا ہے، روسی وزیرِ خارجہ کا انتباہ

ایران جھوٹے وعدوں کے جال میں پھنس چکا ہے، روسی وزیرِ خارجہ کا انتباہ

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ ‘ایران جھوٹے وعدوں کے جال میں پھنس چکا ہے، حالیہ مذاکرات میں میں صرف دھمکیاں ،وعدے ہی نظر آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی کوششوں پر کہا ہے کہ ایران ایک بار پھر "جھوٹے وعدوں کے جال” میں پھنس رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات میں روس کو ٹھوس حقائق کے بجائے صرف دھمکیاں اور ادھورے وعدے ہی نظر آ رہے ہیں۔

سرگئی لاروف نے ایرانی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تہران کا یہ خدشہ درست ہے کہ وہ پہلے بھی عالمی طاقتوں کے جھوٹے وعدوں کا شکار ہو چکا ہے۔

روسی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال کوئی ایسے ٹھوس حقائق سامنے نہیں آ رہے جو کسی پائیدار حل کی طرف اشارہ کریں۔ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے لیکن پیشرفت کی رفتار غیر یقینی ہے۔

سرگئی لاروف نے انکشاف کیا کہ روس پاکستان میں ہونے والے ممکنہ نئے مذاکرات کے دور کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر موجودہ کوششیں 2015 کے جوہری معاہدے جیسی کسی ٹھوس دستاویز پر ختم ہوتی ہیں، تو اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image