پاکستان تازہ ترین

پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ! اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ! اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے بحری جہاز سے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اینٹی شپ میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے پاکستان کی سمندری دفاعی تیاریوں کا عملی ثبوت ملا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس اہم تجربے کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔ میزائل نے تیز رفتاری کے ساتھ انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جسے ایک بڑی تکنیکی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جو ملک کے سمندری دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم نے اس کامیاب میزائل تجربے پر پاک بحریہ اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو قومی دفاع کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image