عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں 83 سینٹ کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 90.45 ڈالرز فی بیرل ہو گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 20 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 94.59 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی توانائی مارکیٹ اس وقت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، جہاں جغرافیائی اور سیاسی عوامل تیل کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے

Leave feedback about this