پاکستان تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل 11 کے اصل ہیرو پلئیرز ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کیلئے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شریک کرکٹرزکو دودریاپرواقع ریستوران میں ڈنردیا،ڈنر میں پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کےکھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے ممبران نےشرکت کی،وسیم اکرم، انضمام الحق، مصباح الحق، سرفراز احمد اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

تقریب میں ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں اورمیچ آفیشلز نے بھی شرکت کی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےتمام ٹیموں،فرنچائز اونرز اورانتظامیہ کوخوش آمدیدکہا،تمام اسٹیک ہولڈرزکا پی ایس ایل کوکامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نےمہمانوں کا شکریہ ادا کیا، ٹیموں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پی ایس ایل 11 کے اصل ہیرو پلئیرز  ہیں،آپ ہمارے خصوصی مہمان ہیں، پاکستان آنے پرغیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image