تازہ ترین دنیا

ایران نے بھارتی آئل ٹینکرز سے ٹول وصولی کی خبروں کو مسترد کردیا

ایران نے بھارتی آئل ٹینکرز سے ٹول وصولی کی خبروں کو مسترد کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بھارتی آئل ٹینکرز سے ٹول وصول کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نئی دہلی میں تعینات ایرانی سفیر محمد فتح علی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تہران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بھارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت کے حوالے سے بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے اور نئی دہلی کی مدد کے لیے تیار ہے۔

ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بھارتی ٹینکرز نے ایران کو کسی قسم کا ٹول ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھارتی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی محفوظ اور ہموار آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مشکل صورت حال میں ایران اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ مفادات اور مشترکہ مستقبل رکھتے ہیں۔

محمد فتح علی کے مطابق تہران بھارت کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتا ہے اور خطے کی موجودہ صورت حال کے باوجود باہمی تعلقات کو مضبوط رکھنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image