پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی! وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی! وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کرنے والے ہیں، جس میں وہ خطے کی تازہ ترین صورتحال، پاکستان کے مؤقف اور قیام امن کے لیے ملک کی سفارتی کوششوں سے عوام کو آگاہ کریں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے۔ توانائی بحران اور ایندھن کے استعمال میں بچت کے اقدامات پر بھی بات متوقع ہے۔ ساتھ ہی، وزیراعظم عوام سے مشکل حالات میں قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کریں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج وزیراعظم کی صدارت میں ہو گا، جس میں علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی آئندہ سفارتی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں عوامی ریلیف اور معاشی استحکام سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات متوقع ہے، جبکہ قوم کے سامنے ملکی استحکام، معاشی بہتری اور امن کے قیام کے لیے حکومتی لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

یہ خطاب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی پر عوام میں بے چینی ہے، اور حکومت کے اقدامات کا عوامی جائزہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image