ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔
اسلام آباد میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بھی بارش متوقع ہے۔ میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے، اور گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ ساہیوال، ڈی جی خان، راجن پور، کوٹ ادو اور بہاولپور میں بھی بارش متوقع ہے۔ بہاولنگر، رحیم یارخان، بھکر، لیہ، ملتان اور مظفرگڑھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، بشمول پشاور، میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے موسم سرد کر دیا، اور شدید بارش کے باعث پیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this