پاکستان تازہ ترین دنیا

چین نے جو کہا، بالآخر کر دکھایا! ایران اور امریکا کی کشیدگی پر چین نے بڑا اعلان کر دیا

چین نے جو کہا، بالآخر کر دکھایا! ایران اور امریکا کی کشیدگی پر چین نے بڑا اعلان کر دیا

چین نے ایران جنگ بندی کی تجاویز کے متعلق پاکستانی کردار کی حمایت کر دی۔

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین جنگ بندی کے لیے پاکستانی کردار کی حمایت کرتا ہے، امید ہے فریقین امن کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ بیجنگ امن کے حصول میں مددگار تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے،مذاکراتی عمل کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہیں۔

چینی دفتر خارجہ نے زور دیا کہ فریقین اختلافات کو بات چیت کے ذریعے ختم کریں۔

ادھر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ نگ کو روکنے کے لیے نیک نیتی اور ثالثی کے تحت پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں ایک اہم اور نازک مرحلے میں داخل ہو چُکی ہیں۔

قبل ازیں ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے یہ خبر آئی کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے مقصد سے پاکستان کو امن تجاویز پیش کی ہیں۔

ارنا کے مطابق ایرانی وفد نے امریکی تجاویز کے جواب میں اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، جنہیں جمع کرانے سے قبل ایرانی قیادت نے تقریباً دو ہفتوں تک تفصیلی جائزے کے بعد حتمی شکل دی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image