ایران پر مسلط امریکا اور اسرائیلی جنگ کے سبب آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے تین ہزار جہاز کے پھنسے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نقل وحمل کی قیمت دو سو فیصد سے بھی بڑھ چکی ہے جبکہ چیزوں کی ترسیل کا وقت تین گنا زیادہ ہوگیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کمپنیاں متبادل راستوں اور سمندر کی بجائے طویل زمینی راستے اپنانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے نقل وحمل کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور یہی وجہ چیزوں کو انکی منزل پر پہنچانے میں بڑی تاخیر ہورہی ہے۔
ایران کے مطابق آبنائے ہرمز صرف جارحیت کے مرتکب ممالک کے لیے بند ہے جبکہ دیگر ممالک ایرانی حکام سے رابطہ کرکے اپنے جہاز باآسانی گزار سکتے ہیں۔

Leave feedback about this