تازہ ترین دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کل قوم سے خطاب کرینگے، اہم اعلانات متوقع

ٹرمپ آسمان کو دیکھو، نیا سرپرائزآنے والاہے، بہت بڑے نتائج سامنے آئیں گے: ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل امریکی قوم سے براہِ راست خطاب کریں گے، جس میں وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور مستقبل کی حکمت عملی پر اہم اپ ڈیٹس دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صدر ٹرمپ کا خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے اپنی افواج نکال لے گا، اور ممکن ہے کہ اس سے پہلے کوئی ڈیل بھی طے پا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن اگر ایران مذاکرات کی میز پر آتا ہے تو یہ خوش آئند ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر کے خطاب میں فوجی اور سفارتی حکمت عملی سے متعلق اہم اعلانات شامل ہو سکتے ہیں، جو عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image