تازہ ترین دنیا

اکیلے یہ بہت مشکل ہے! آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دیگر ممالک کو ہمارے ساتھ آنا چاہیے، بالآخر سپر پاور نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اکیلے یہ بہت مشکل ہے! آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دیگر ممالک کو ہمارے ساتھ آنا چاہیے، بالآخر سپر پاور نے ہاتھ کھڑے کر دیے

ہمارے ساتھ دیگر ممالک کو بھی آبنائے ہرمُز کھلوانے کیلیے آگے آنا چاہیے: امریکی وزیرِ جنگ

صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظام کیے جانے بعد آبنائے ہرمُز سے منگل کے دن پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں: پیٹ ہیگزی

مریکا کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگزیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے انتظام کے بعد سے منگل کے روز آبنائے ہرمُز سے پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔

منگل کے روز رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری برائے جنگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظام کیے جانے بعد آبنائے ہرمُز سے منگل کے دن پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔

تاہم، انہوں نے صدر ٹرمپ کی آج صبح ٹروتھ سوشل پوسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی صدر کے خیالات واضح ہیں کہ دنیا میں اور بھی ممالک ہیں جن کو اس اہم مسئلے میں قدم آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آخری بار جب انہوں نے جائزہ لیا تو ایک بڑی اور خطرناک رائل نیوی اس طرح کے مسائل کے لیے تیاری کر سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ جس کو امریکا کم لیکن  ممالک زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا دنیا کو اس جانب توجہ دے کر اس کے لیے کھڑے ہونے کی تیاری کرنی چاہیے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image