پاکستان تازہ ترین

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف کیس میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت میں پیش کیے گئے کیس میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات لگانے اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے سماعت کے دوران سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے درج کیا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی صدور کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے سیاسی اور قانونی محاذ پر مشکلات بڑھ سکتی ہیں، اور آئندہ کی سماعت میں صورتحال مزید واضح ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image