پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھنے دینے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں بڑا اقدام کرتے ہوئے 100 ارب روپے کی کٹوتی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کردہ بجٹ میں 10 فیصد کمی کی ہے، جس کے بعد ترقیاتی بجٹ 1,000 ارب روپے سے کم ہو کر 900 ارب روپے رہ گیا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام) میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر یکساں طور پر 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق بجٹ میں یہ کٹوتی عارضی طور پر عوام پر پیٹرول اور دیگر توانائی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے، تاہم اس سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور انفراسٹرکچر کے کام متاثر ہو سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ کٹوتی کے باوجود ترجیحی منصوبوں پر کام جاری رہے گا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image