سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ۔ خلیجی ممالک میں موجود اوورسیز پاکستانی بھی عید کی خوشیاں منانے کے ساتھ پاکستان کے لیے دعا گو ہیں۔
ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید ہے ۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کویت کی گرینڈ مسجد نے عید کی نمازیں معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
برطانیہ، فرانس، اسپین،جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عید ہے۔ امریکا کینیڈا اور آسٹریلا میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ مراکو اور مصر سمیت افریقی ممالک کے مسلمان بھی آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند پاکستان میں نظر نہیں آیا اس لیئے عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی۔ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی۔

Leave feedback about this