ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی واضح اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جیولرز کے مطابق عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی کا رجحان ہے۔
ملک میں فی فی تولہ سونا8100روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام گرام سونے کی قیمت 6945روپے کی کمی کےبعد 421263 روپے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 81 ڈالر سستا ہوکر4686ڈالر پرآگیا، پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے گرکر7684روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ روپے فی تولہ سے کم ہو گئی تھی

Leave feedback about this