تازہ ترین دنیا

سنگاپور میں ہفتہ کو عید منائی جائےگی

سنگاپور میں ہفتہ کو عید منائی جائےگی

دنیا کے مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بنیاد پر عیدالفطر 2026 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عیدالفطر 2026 کی تاریخوں کے مطابق  بعض خطوں میں کل بروز جمعہ اور باقی خطوں میں پرسوں بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائے گی،سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہاں ہفتہ 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

کئی ممالک میں اب بھی چاند دیکھنے کا عمل جاری ہے، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عمان اور مصر شامل ہیں البتہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور ترکی سمیت کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 20 مارچ 2026 کو عیدالفطر منائی جائے گی، ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان کے 30 روزے مکمل کیے گئے۔

جمعہ کو عید منانے والے دیگر ممالک میں مالدیپ، لبنان، فلسطین، یمن اور عراق شامل ہیں، افریقی ممالک جیسے سوڈان، نائجیریا، سینیگال اور کیمرون نے بھی جمعہ کو عید کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں عیدالفطر کا انحصار شوال کے چاند کی رویت پر ہوتا ہے، متعلقہ ممالک کی سرکاری رویتِ ہلال کمیٹیاں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بنیاد پر رمضان کے اختتام اور عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image