انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

انا للہ وانا الیہ راجعون !سینئراداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

انا للہ وانا الیہ راجعون !سینئراداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق 76 سالہ سینئر اداکار عاصم بخاری گزشتہ رات سے قومہ میں چلے گئے تھے، وہ دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

عاصم بخاری 15 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سید عاصم بخاری کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے اسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image