اسلام آباد:امریکا نے ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبودیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے اور یہ جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے۔
تیل بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آئی ای اے نے پٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای اے کے اسٹریٹجک ذخائرسے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلیے امریکی اسٹریٹجک تیل ذخائرسے فائدہ اٹھائیں گے۔
امریکی صدر نے محکمہ توانائی کواگلے ہفتےسےاسٹریٹجک پٹرولیم ذخائرسے 172 ملین بیرل جاری کرنے کی اجازت دیدی ، امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اسٹریٹجک ذخائر سے تیل کی فراہمی میں تقریباً 120 دن لگیں گے ۔

Leave feedback about this