وفاقی حکومت نے ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالےسے اجلاس ہوا،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔
کفایت شعاری اور توانائی بچت کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی،کفایت شعاری اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔
وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو سادگی اور توانائی بچت اقدامات سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں کفایت شعاری کے تحت بند گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھجوائیں۔
ورک فرام ہوم مؤثر بنانے کیلئے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوائے گی۔

Leave feedback about this