تازہ ترین کھیل

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کا سب سے بڑا ہدف دے دیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کا سب سے بڑا ہدف دے دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

 احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں  نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور  ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر  52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز  بنا کر ناقابل شکست  رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور  رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیا جارہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image