تازہ ترین دنیا

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی منصوبہ نہیں، خبر ایجنسی

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی منصوبہ نہیں، خبر ایجنسی

برطانوی  خبر  ایجنسی کے مطابق  بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں روز  بروز اضافہ ہو رہا ہے، بھارت  میں پیٹرول  اور  ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھانےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی مقدار مسلسل زیادہ ہو رہی ہے اور ذخیرہ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا ہےکہ حکومت کا فی الحال پیٹرول اور ڈیزل کی  قیمتوں میں اضافہ کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بحیرۂ احمر میں سعودی بندرگاہ ینبع  سے تیل کے کچھ کارگو خریدنے کی بکنگ کرلی ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے امریکا سے ‘خصوصی’ اجازت ملنے کے بعد روس سے تیل خریدا ہے، اگر  روس بھارت کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیشکش کرتا ہے تو بھارت اس کی خریداری  پر  بھی غور کرے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image