ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے ایک طاقتور بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام کو غلام بنانے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا اور یہ خواب قبروں میں دفن ہوگا۔
جنرل حاتمی نے زور دیا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر جارحیت کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج پہلے سے طے شدہ اور مشق شدہ منصوبوں کے تحت مکمل حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرون، فضائی دفاع اور نیوی کوارڈینیشن کے ساتھ متحرک ہیں اور کسی بھی خطرے کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
جنرل حاتمی کے بیان میں واضح تھا کہ ایرانی فوج دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے اور دشمن کے خواب مٹی میں ملنے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ یہ بیان خطے میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور دفاع وطن کے لیے ایران کی غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave feedback about this