پاکستان تازہ ترین

جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا،جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا،جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: پاک فوج کی حالیہ مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان نہ صرف جنگی محاذ پر شکست کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کا جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے افغان طالبان کی جانب سے کیے جانے والے  گمراہ کن دعووں کو عالمی سطح پر سامنے لا کر ان کی ساکھ متاثر کر دی ہے۔

بی بی سی کے مطابق، طالبان سوشل میڈیا پر پاکستان کے ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کی جعلی تصاویر شیئر کر کے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ یہ ملبہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کا نتیجہ ہے۔ تاہم، ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ تصاویر 2025 کی ہیں اور ان کا موجودہ تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں۔

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد، طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے گمراہ کن دعوے ان کی ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔ بی بی سی کی تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصاویر 2025 میں ایک تربیتی طیارے کے حادثے کی ہیں، جو حالیہ کشیدگی سے بالکل علیحدہ ہیں۔

اس پیش رفت سے واضح ہوتا ہے کہ افغان طالبان اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عالمی اداروں کی تحقیق اور رپورٹنگ ان کے دعوے بے بنیاد ثابت کر رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image