اسلام آباد: متاثرہ شہری نے بااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کی حدود میں دکاندار اور گاہک کے درمیان تلخ کلامی، دکاندار نے اسلحہ نکال کر گاہک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ دکاندار کا ساتھی جدید اسلحے کی نشان دہی کر کے گاہک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
دکاندار اور اس کے ساتھی کی ہتھیاروں کی نمائش کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ وڈیو میں دکاندار اور اس کے ساتھی کو جدید ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دکاندار اور گاہک کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کا ساتھی ناراض ہو گیا۔ متاثرہ شہری نے بااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave feedback about this