پاکستان تازہ ترین موسم

بارش کا انتظار ختم؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

بارش کا انتظار ختم؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں فروری کے آخری اور مارچ کے ابتدائی دنوں میں بارشوں کے امکان کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے اور وادیوں میں دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان بھی کم ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں مقامی طور پر ہلکی بارش یا ژالہ باری کے امکانات موجود ہیں۔

باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہوشہر میں آلودگی کی شرح 219 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کریں۔

لاہور شہر کا مطلع صاف ہے اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے، بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔ شہر میں ہواؤں کی رفتار تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں موسم کی بہتری کے لیے خوش آئند ہیں، اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ موسمی حالات پر نظر رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image