کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا بڑا امتحان، کل انگلینڈ کیخلاف میچ، شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

ٹی 20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا بڑا امتحان، کل انگلینڈ کیخلاف میچ، شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

سری لنکا کے شہر کینڈی میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم نے کینڈی میں ڈیرے جما لیے ہیں اور کھلاڑی اہم معرکے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

گرین شرٹس آج پالی کیلے میں بھرپور پریکٹس سیشن کریں گے، جس میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خامیوں کو دور کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں کھلاڑی مختلف کمبی نیشنز پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنائی جا سکے۔

سپر ایٹ مرحلے میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے کل کے میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے اور شائقین سے بھرپور حمایت کی توقع رکھتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image