سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی صبح مسجد نبوی شریف ﷺ کی زیارت کی اور نماز ادا کی۔
اس موقع پر انہوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور آپ ﷺ پر ہدیہ درود و سلام پیش کیا، اسکے بعد ولی عہد نے آپ ﷺکے جلیل القدر صحابہ کرام و خلفہ راشدین حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ پر بھی سلام عرض کیا۔
مدینہ منورہ میں مسجد النبوی پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا استقبال حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ امام وخطیب حرم کعبہ فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر
عبد الرحمٰن السدیس، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، اور مسجد نبویﷺ شریف کے آئمہ کرام اور خطباء کرام نے کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز اور متعدد دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ادارتی پسند
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی صبح مسجد نبوی آمد، نماز ادا کی
- by web_desk
- فروری 21, 2026
- 0 Comments
- 16 Views
- 4 گھنٹے ago

Leave feedback about this